برطانیہ کی ترکی سمیت 3 ممالک پر سفری پابندی

   

انقرہ ۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانوی حکومت نے ترکی، نیپال اور مالدیپ کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ۔ دوسری جانب 17 مئی سے برطانوی شہری 12 ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔