برطانیہ کی سڑکوں پر اب ڈرائیور کے بغیر بسیں چلیں گی

   

لندن : برطانیہ میں پہلی بار اگلے ہفتہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈرائیور بس کے اندر ہی موجود ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بسیں 22.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ہفتہ میں 10 ہزار مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچائے گیں۔بس کے آپریٹر کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی پہلی خود کار بس سروس ہے۔اسٹیج کوچ بس سروس کے پالیسی ڈائریکٹر پیٹر اسٹیونز نے کہا کہ اس بس پر خودمختار ٹکنالوجی کا پہلے بھی تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن پہلی بار رجسٹرڈ لوکل بس سروس میں اس ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بس 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی، برطانیہ کے قانون کے مطابق بس میں ٹکنالوجی کی نگرانی کے لیے حفاظتی ڈرائیور موجود ہوگا۔جب بس خود مختار موڈ میں ہوگی تو ڈرائیور کسی کنٹرول کو ہاتھ نہیں لگائے گا جبکہ کنڈکٹر مسافروں سے ٹکٹ وصول کرے گا۔