برطانیہ کی 94 سالہ ملکہ اور 99 سالہ شوہر کو ویکسین دیا گیا

   

لندن : برطانیہ کی 94 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم اور ان کے شوہر 99 سالہ پرنس فلپ کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔ بکنگھم پیالیس نے کہا کہ برطانیہ میں کووڈ۔19 کی بڑھتی وباء اور کورونا کی نئی شکل ابھرنے کے بعد ویکسین دینے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شاہی خاندان کو بھی ویکسین دیا جارہا ہے۔ ملکہ اور ان کے شوہر کو ونسرکیسٹل ریسیڈنس پر ملکہ کے خانگی معالج نے یہ ویکسین دیئے ہیں۔ برطانوی حکومت نے ضعیف افراد کے بشمول 1.5 کروڑ عوام کو ویکسین دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ویکسین فروری کے وسط تک تمام اہم ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کو بھی دیا جائے گا۔