برطانیہ کے ساتھ بہتر تجارتی معاہدے کی امید: ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ یورپی یونین کے بریگزٹ سے برطانیہ کے باہر آنے کے بعد اس کے ساتھ اچھا کاروباری معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے جا رہے ہیں اور ہم اس کے ساتھ بہت اچھا سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں جس میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔