ولینگٹن /17 نومبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی شریک زندگی کیمیلا آج ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ پر نیوزی لینڈ پہونچ گئے ۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ شہر کے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وہ فوجی یادگار پر بھی پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ دیگر مصوریات میں شاہی جوڑے کی وزیر اعظم جسیندا آرڈرن سے منگل کے دن ملاقات بھی مقرر ہے ۔ وہ ہلاک ہونے والے 51 مصلیوں کے ارکان خاندان سے جمعہ کے دن ملاقات کریں گے ۔ اپنے دورہ میں شہزادہ چارلس کئی تنظیموں کے دورہ پر بھی توجہ مرکوز کریں گے ۔ جو گھریلو تشدد کے شکار رہ چکے ہیں ۔ شہزادہ چارلس گذشتہ ہفتہ 71 سال کے ہوچکے ہیں ۔ وہ برطانیہ کے تخت کے آئندہ وارث ہوں گے ۔ فی الحال وہ ولی عہد کہلاتے ہیں ۔ ان کی بیوی 72 سالہ کیمیلا کارنویل کی ڈچس اور شہزادے کی دوسری بیوی ہیں ۔