لندن : برطانیہ کے سندر لینڈ میں ہوئے فسادات میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی اور اہلکاروں پر چیزیں پھینکی گئیں جس سے ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔سنڈرلینڈ میں ہونے والے فسادات بظاہر ساؤتھ پورٹ میں چھرا گھونپنے کے ایک واقعے کا ردعمل تھے جہاں پرتشدد خرابی اور چوری سمیت متعدد جرائم کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں بچوں کے ڈانس کلب پر چاقو کے حملے میں تین کمسن لڑکیاں ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ۔