برطانیہ کے معروف اسکول کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی بنیاد پر کیمپس بنانے کا فیصلہ

   

لندن ۔4؍ستمبر ( ایجنسیز )برطانیہ کے ایک نمایاں اہمیت رکھنے والے اسکول نے سعودی عرب کے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالورن کالج کا مملکت میں پہلا اسکول ہوگا جو 2027 میں دارالحکومت ریاض سے اپنا کام شروع کرے گا۔اس کالج کے تعلیمی تجربات اور مہارت سے خطے کے لوگ پہلے ہی کافی آگاہ ہیں۔یہ کالج 1865 میں برطانیہ میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ جو برطانیہ میں تعلیم کیلئے شاندار خدمات کی حامل ہے۔ تعلیم کے ساتھ کھیل کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس اسکول کا شمار دنیا کے 50 بین الاقوامی بکلوریٹ اسکولوں میں ہوتا ہے۔