برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن دواخانہ میں شریک

,

   

Ferty9 Clinic

لندن، 6اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ برطانوی صحت حکام نے کہا‘‘وزیراعظم میں اب بھی کورونا کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں. ڈاکٹروں نے احتیاطا انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ’’۔ جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس مثبت پائے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔اطلاع کے مطابق و ہ ہاسپٹل میں روبصحت ہیں ۔