لندن: برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، اس لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ لیزر ہتھیار کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔ اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے ایک ’سوپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا تھا، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔یہ تجربات کوریا کی مغربی ساحلی پٹی پر کیے گئے ، سپر لارج وار ہیڈ کو Hwasal-1 Ra-3 اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جب کہ طیارہ شکن میزائل Pyoljji-1-2 ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔