لندن : یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر برطانیہ یوکرین کو ہلکے ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا پارلیمان میں کہنا تھا کہ اس کا مقصد یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ والیس کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹجک ہتھیار نہیں ہیں اور روس کو ان سے خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ برطانوی وزیر دفاع کے مطابق ملکی فوج کے جوانوں کی ایک قلیل تعداد وہاں یوکرینی فوج کو مختصر وقت کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرے گی۔ ابھی تک روس نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔