برطانیہ 31 اکٹوبر کو یوروپی یونین چھوڑنے کا خواہاں

   

Ferty9 Clinic

٭ برطانوی حکومت کا ایجنڈہ طئے کرتے ہوئے ملکہ ایلزبیتھ دوم نے پیر کو اعادہ کیا کہ برطانیہ 31 اکٹوبر کو یوروپی یونین چھوڑدینے کے عہد پر قائم ہیں۔ ملکہ کی روایتی تقریر جس کے ساتھ یوکے پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا آغاز ہوا ، اُس میں کنزرویٹیو حکومت کی تجاویز کا خاکہ پیش کیا گیا۔ ملکہ نے کہاکہ یوروپی یونین کے شہری جو برطانیہ میں مقیم ہیں بدستور اس ملک میں رہ سکیں گے۔ ایک ایمیگریشن بل متعارف کیا جائے گا جو منصفانہ اور عصری سسٹم لے آئے گا ۔