برطانیہ : 8ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین وطن زیرحراست

   

لندن : 30 اکٹوبر ( ایجنسیز ) برطانیہ بھر سے 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہری ملک بدر کیے گئے ہیں۔شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔