برعکس نظریات والی پارٹیاں اقتدار کے لالچ میں یکجا ہوئیں: امیت شاہ

   

نئی دہلی ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ بالکلیہ مختلف نظریات کی حامل سیاسی پارٹیاں یکجا ہوگئی ہیں جس کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے اور انہوں نے مہاراشٹرا کے عوام کیلئے دیئے گئے خط اعتماد کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ ریپبلک چیانل کے زیر اہتمام ایک تقریب میں امیت شاہ نے کہا کہ عوام نے مہاراشٹرا میں مستحکم حکومت کیلئے ووٹ دیا جن کا ماقبل چناؤ اتحاد تھا۔چنانچہ بی جے پی اور شیوسینا عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔