برفانی تودے گرنے کی زد میں آیا فوجی دستہ،ایک جوان لاپتہ

   

نئی دہلی،14(سیاست ڈاٹ کام)فوج کے جوانوں کا ایک دستہ شمالی سکم کے ناقابل رسائ علاقے میں آج اچانک برفانی تودے گرنے کی زد میں آگیا۔دستے کے سبھی اراکین کو بچا لیا گیا ہے لیکن ایک جوان لاپتہ ہے ۔فوج نے بتایا کہ اس کا برف ہٹانے اور گشت لگانے والا دستہ آج شمالی سکم میں اچانک برفانی تودے گرنے کی زد میں آگیا۔