برفانی طوفان میں پھنس کر 5کوہ پیما ہلاک

   

ماسکو ۔ روس میں برفانی طوفان کے باعث 5کوہ پیما ہلاک ہوگئے، جب کہ 14 افراد کو بچایا گیا۔ خبر رساں اداروں البرس یورپ کی بلند ترین چوٹی ہے، جو 5ہزار 652 میٹر اونچی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیماوں کا ایک گروپ 5ہزار میٹر کی بلندی پر خراب موسم کا شکار ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں 5گھنٹے تک بچاؤ آپریشن کیا گیا۔ دوسری جانب روس میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود تمام 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جولائی میں لاپتہ ہونے والا این 26 طیارہ نیچر ریزرو میں گر کر تباہ ہوا۔ تلاش کے دوران مجموعی طور پر 140 افراد اور ہیلی کاپٹر شامل تھے۔