برف باری میں ٹیکہ اندازی کی مہم

   

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) ملک بھر میں کورونا اور اومی کرون کے کیس میں دن ہ دن اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکہ اندازی کے مہم میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ ٹیکہ اندازی کے معاملے میں 150 کروڑ ٹیکے دیتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس سنگ میل میں جموں و کشمیر کے طبی عملہ کا بھی اہم رول ہے جو برف باری کی پرواہ کئے بغیر عوام کو ٹیکہ دینے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ راجستھان میں طبی عملہ اونٹوں پر پہنچ کر ٹیکہ اندازی کی مہم کو کامیاب بنارہا ہے۔ آندھراپردیش میں کھیتوں میں تلنگانہ میں آر ٹی سی بسوںاور کشتیوں میں پہنچ کر طبی عملہ ٹیکے دے رہے ہیں۔ اس طرح ملک کے مختلف ریاستوں اور شہروں میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ اندازی کی مہم چلائی گئی جس کی وجہ سے قومی سطح پر 96 فیصد عوام جہاں کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا ہے وہیں 65 فیصد سے زیادہ عوام نے دوسرا ڈوز لیا ہے۔ 3 جنوری سے 15 تا 18 سال کے عمر کے بچوں کو ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ 10 جنوری سے 60 سال مکمل کرنے والے عوام کو بوسٹر ڈوز دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ن