برف باری کے باعث مغل روڈ کو بند کردیا گیا

   

جموں۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں ریجن کے دو اضلاع پونچھ اور راجوری کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے جوڑنے والی مغل روڈ کو شدید برف باری کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اوسط تا شدید برف باری کی پیش قیاسی کی ہے جو چہارشنبہ سے تین دنوں تک جاری رہے گی۔ منگل کو بالائی علاقوں بشمول پیر کی گلی میں برف باری کے بعد مغل روڈ کو موٹر گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ اقدام احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔ کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے عوام کو اس سرک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بارش کے باوجود جموں۔