برف میں 18 گھنٹوں تک پھنسے رہنے کے بعد 12 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا

,

   

٭ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کہ مصداق پاکستان مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان میں ایک لڑکی 18 گھنٹوں تک برف کے تودوں میں پھنسی رہی۔ تاہم اس کو زندہ نکال لیا گیا۔ باہر آنے کے بعد ثمینہ بی بی نامی 12 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے سوچا کہ وہ مر جائے گی جس کا ایک بھائی اور ایک بہن برفانی طوفان میں لاپتہ ہوچکے ہیں۔ ثمینہ کے پیر میں فریکچر آگیا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی ہے۔