برقراری امن کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ڈی جی پی کی خواہش

   

نظام آباد :ڈی جی پی مسٹر مہند رریڈی نے حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر پولیس کمشنر مسٹرکارتیکیا سے بات چیت کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ کھلے عام مقامات پر شراب نوشی کو بند کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے اور پولیس اسٹیشنوں میں کرائم کریمنل ٹراکنگ نٹ ورک کے تحت پولیس اسٹیشنوں میں درج کردہ کیسوں کی یکسوئی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو آن لائن سے مربوط کرنے اور پولیس اسٹیشن میں زیر التواء کیسوں کیلئے کئے گئے اقدامات اور یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی اور امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس اسٹیشن سطح پر نگاہ نظام کو مستحکم کرنے رات کے اوقات میں طلائی گردی میں اضافہ اور گاڑیوں کی تلاشی ، سڑک حادثات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے اور آٹو تعداد سے زائد پاسنجر سوار نہ کرنے ، گانجہ ، گٹکا ، قمار بازی کے خلاف خصوصی نگاہ رکھنے اور موٹر ایکٹ کے تحت اقدامات کرنے اور دیہی سطح پر پولیس کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے عوام میں شعور بیدار ی اور ڈائیل 100 پر فوری اقدامات کرنے اور عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس کے علاوہ اے سی پی اوشا وشواناتھ ، اے سی پیز سرینواس کمار ، رگھو ، پربھاکررائو کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔