بنگلورو: بنگلورو میںبرقعہ پوش لڑکی اور دوست کو ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر دھمکی دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ یہ جانکاری کے لئے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں کہ آیا یہ مذاق تھا۔ حقائق کی جانچ کرنے والی خصوصی وینگ نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلورو پولیس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک برقعہ پوش لڑکی اور ٹوپی پہنے ہوئے لڑکے کی جانب سے ’جئے شری رام‘ کا نعرے لگانے پر مبینہ دھمکی دینے والے ایک نوجوان کے خلاف کاروائی کرے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نوجوان نے انہیں سوشیل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اگر اس لباس میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو انہیں ’’کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے‘‘ کر دیگا۔اس ویڈیو میں ملزم نوجوان یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ وہ پہلے یہ برقعہ اور ٹوپی نکالیں اور جو وہ کہنا چاہتے ہیں پھر کہیں۔