برقی بقایہ جات کی ادائیگی پر فرضی فون کالس

   

حیدرآباد : /24 ستمبر (سیاست نیوز) برقی بقایہ جات کی ادائیگی بصورت دیگر برقی کٹوتی کی وارننگ کے فون کالس سے ان دنوں شہریوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ برقی بقایہ جات کی فوری ادائیگی بصورت دیگر رات کی دوکانات کا برقی منقطع کرنے کے فونس کالس پر حاصل شکایتوں کا سی ایم ڈی ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل رگھوما ریڈی نے جائزہ لیا اور ان فونس کالس کو فرضی قرار دیا ۔ اور اس حرکت کو انجان افراد کی شرارت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برقی عہدیداروں کی جانب سے برقی منقطع کرنے کیلئے کوئی فون کال نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے اس طرح کے کسی بھی فون کالس اور میسیج پر یقین نہ کرنے کی عوام سے درخواست کی ۔ ان دنوں شہر میں ایسے فون کالس شہریوں کو وصول ہورہے ہیں ۔ جس میں باضابطہ طور پر برقی بقایہ جات کی ادائیگی کا حوالہ دیتے ہوئے برقی کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ شہریوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ اگر چاہتے ہیں کہ ان کے مکان کی برقی کٹوتی نہ ہو تو وہ اس نمبر (9692848762) پر فون کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ تاہم بورڈ کے سی ایم ڈی نے ان حرکتوں کی مذمت کی اور انہیں فرضی قرار دیا ۔ ع