تصحیح کی ضرورت پر محکمہ برقی کے ویب سائیٹ پر تبدیلی کی سہولت
حیدرآباد۔3۔جنوری(سیاست نیوز) برقی صارفین کوجاری کئے جانے والے بلوں پر اب ان کے نام پتہ کے علاوہ موبائیل نمبر بھی درج ہوں گے اور اگر برقی صارفین کے بلوں پر موجود نام یا موبائیل نمبرات پر کسی بھی طرح کی تصحیح درکار ہوتو ایسی صورت میں وہ اپنے طور پر محکمہ برقی کے موبائیل ایپ یا ویب سائٹ پر نام اور موبائیل نمبر کو درست کرواسکتے ہیں اس کے لئے انہیں کسی دفتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تلنگانہ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کئے جانے والے برقی بلوں پر صارفین کے نام‘ پتہ اور موبائیل نمبر کے اندراج کے سلسلہ میں جناب مشرف فاروقی صدرنشین ومنیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ برقی بلوں پر صارفین کے نام اور موبائیل نمبر کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں کے فون نمبرات بھی درج ہوں گے تاکہ برقی صارفین انہیں کسی بھی طرح کی شکایات کی صورت میں راست عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی شکایات کو دور کرسکیں۔انہوں نے محکمہ برقی کے صارفین سے اپیل کی کہ وہ نئی برقی بلوں پر درج کئے جانے والے موبائیل نمبرات اور ناموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تصحیح کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں سہولت ہوسکے۔3
