برقی بلوں کو معاف کرنے اور عوام کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی کانگریسی قائدین کا سب اسٹیشن پر احتجاج

یلاریڈی۔ برقی بلوں کو فوری معاف کرکے تلنگانہ کے غریب خاندانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا ڈیمانڈ کرنے یلاریڈی کانگریس قائدین نے مقامی برقی سب اسٹیشن پر دھرنا منظم کرکے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے غریب خاندانوں سے برقی بلوں کو وصول نہ کرکے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ ریاستی پارٹی اعلی قائدین کے اعلان پر یلاریڈی ڈیویژن کے تمام منڈلوں پر قائدین نے احتجاج منظم کرکے حکومت سے برقی بلوں کو معاف کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ مسٹر شیخ غیاث الدین نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے غریب عوام کا گذر بسر ہی محال ہوگیا ہے ۔ ایسے میں برقی کے بھاری بلوں سے ان میں غیر معمولی تشویش پائی جاتیہ ہے جس کو معاف کرکے انہیں راحت پہونچانا بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر مادھوی زیڈ پی ٹی سی ، اوشا گوڑ ، جناردھن ریڈی ، نرسملو ، عبدالحفیظ ، چرنجیولو ، بالراج گور ، پی راملو ، تروپتی ، یونس ، سریندر موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی کانگریس قائدین رام ریڈی ، محمد فتح الدین ، گوپی گوڑ ، جمیل ،الوری ، پاشاہ ، لکشمی نارائنا ، راجو نے مستقر کے برقی سب اسٹیشن پر احتجاجی دھرنا منظم کرکے برقی بلوں کو معاف کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ محکمہ برقی اے ای مسٹر پروپتی ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا ۔ منڈل ناگیریڈی پیٹ برقی سب اسٹیشن پر کانگریس قائدین نے دھرنا منظم کرکے برقی بلوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر راج داس زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی ، بالیا ، گوپال ریڈی ، بابو ، امام ، راجی ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔