برقی بلوں کی معافی کا چیف منسٹر چندرشیکھر رائو سے مطالبہ

   

سنگاریڈی 9 ؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاک ڈائون کے دوران ریاست تلنگانہ میں غریب عوام‘ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور و تاجرین اور متو سط طبقہ کے افراد کافی پریشان حال تھے اور اب بحالت موجودہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام اطمینان اور راحت کی سانس بھی نہیں لے پا ئے تھے کہ محکمہ برقی کے عہدیداروں کی جانب سے گھریلو برقی صارفین اور کاروباری دوکانات کے مالکین کو 3 ما ہ کے بے تحاشہ ہزاروں پر مشتمل برقی بلز کی ادائیگی کیلئے عوام کو مجبور کیا جا رہا ہے۔جبکہ غر یب عوام‘ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور و تاجرین اور متو سط طبقہ گذشتہ تین ماہ مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے ذرائع آمدنی میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے اور اس پر طرفہ تما شہ یہ کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحا شہ اضافہ نے ان غریب اور متو سط طبقہ کی عوام کی کمر توڑ کر رکھد ی ہے فی الحال مذکورہ غریب و متوسط عوام کے پاس ایک ماہ کی بھی برقی بل ادا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام تقریباً تین ما ہ تک لاک ڈائون میں بغیر آمدنی کے زندگی گذار نے پر مجبور ہوچکے تھے ۔ لہذا غریب عوام‘ یو میہ مزدور اور متو سط طبقہ برقی بلز کی ادائیگی سے قا صر ہیں ۔وزیر علی کے ۔ چندرا شیکھر رائو غریبوں کے ہمدرد ہیں ۔ غریب عوام‘ یو میہ مزدور اور متو سط طبقہ کا وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائوسے مطالبہ ہیکہ عوام کی غربت پر یشانیوں اور تکالیف کوسمجھتے ہوئے وہ فی الفور تین ماہ کے برقی بلز کو معاف کرتے ہوئے غریب عوام اور متو سط طبقہ کے افراد کو راحت پہنچا ئیں۔