ڈسکام کی ویب سائیٹ میں خصوصی کیلکولیٹر متعارف ، مشرف فاروقی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : کیا آپ کا برقی بل صحیح ہے ؟ یا تاخیر سے بل وصول ہورہا ہے یا زیادہ بل وصول ہونے کا شبہ ہے ؟ اس طرح کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے ڈسکام کی ویب سائٹ پر ایک خصوصی کیلکولیٹر دستیاب کرایا گیا ہے ۔ گھریلو برقی صارفین اپنے برقی کے استعمال اور وصول ہونے والے بل چیک کرنے کے لیے سدرن ڈسکام کی ویب سائٹ tgsouthernpower.org میں انرجی چارجس کیلکولیٹر فار ڈومیسٹک سرویس دستیاب کرایا گیا ہے ۔ اس کیلکولیٹر میں آپ اپنے بل میں درج ریڈنگ کو نکال کر ، تواریخ ، میٹر ریڈنگ کی تفصیلات درج کرتے ہیں تو آپ کو بل وصول ہوگا ۔ جس میں بلنگ کے دن اور ٹیرف کی تفصیلات شامل رہیں گی ۔ سدرن ڈسکام کے سی ایم ڈی مشرف فاروقی نے یہ بات بتائی ہے اور یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کے جو شکوک و شبہات ہیں وہ بھی دور ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں برقی سربراہ کرنے والے دو اداروں کا ٹیرف ایک جیسا ہوگا اور یہ کیلکولیٹر ناردرن ڈسکام کے صارفین کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوگا ۔۔ 2