برقی بل کی اساس پر آدھار ایڈریس تبدیل کرنے کی سہولت

,

   

نئی دہلی : یکم : اگست (ایجنسیز) اگر آپ نے حال ہی میں مکان بدلا ہے یا کسی نئے مقام پر منتقل ہوئے ہیں اور آدھار کارڈ پر پتہ اپڈیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔اب آپ کو آدھار اپڈیٹ کے لیے نہ تو کسی سرکاری دفتر جانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ بھارت کی منفرد شناختی اتھارٹی (UIDAI) نے آدھار تفصیلات کو گھر بیٹھے اپڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ UIDAI آدھار سسٹم کو یوزر فرینڈلی بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرنے والی ہے، جن کے تحت صارفین آن لائن ہی اپنے نام، پتہ، تاریخ پیدائش اور فون نمبر جیسی تفصیلات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ شناخت کے لیے آپ کو صرف پین کارڈ، پاسپورٹ یا راشن کارڈ جیسی سرکاری دستاویزات دینا ہوگا۔ اگر آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور آپ کے پاس رینٹ ایگریمنٹ یا پاسپورٹ نہیں ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اب بجلی کا بل، پانی کا بل یا گیس کنکشن بل جیسے ثبوت سے بھی آپ اپنا نیا پتہ آدھار میں درج کروا سکتے ہیں۔UIDAI آدھار کارڈ کو مزید ڈیجیٹل بنانے کے لیے ایک نیا موبائل ایپ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس ایپ میں آپ کا آدھار QR کوڈ کے ساتھ ڈیجیٹل فارمیٹ میں ہوگا۔ اب آپ کو آدھار کی کاپی یا فوٹو لے کر گھومنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ KYC یا ویریفکیشن کے لیے آپ اپنا آدھار ماسکڈ فارمیٹ میں شیئر کر سکتے ہیں۔
جس سے آپ کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔اگر آپ صرف اپنا پتہ اپڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو UIDAI نے 14 جون 2026 تک myAadhaar پورٹل پر یہ سہولت مفت کر دی ہے۔یاد رہے کہ OTP ویریفکیشن کے لیے آدھار نمبر کا موبائل سے لنک ہونا لازمی ہے۔