برقی بل 40 ہزار، صارف کی خودکشی

   

ناگپور: مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن مدت کے تین ماہ کیلئے الیکٹریسٹی بورڈ کے جاری کردہ 40,000 روپئے کے بل پر حددرجہ مایوس ہوکر خودسوزی کرلی۔ پولیس نے کہا کہ ارکان خاندان کے مطابق 57 سالہ صارف نے شراب کے نشہ میں خود کو آگ لگالی اور وہ جانبر نہ ہوسکا۔ خودکشی کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔