برقی بٹن چالو کرنے کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حشمت پیٹ کے علاقہ ایک مکان میں پیش آئے حادثہ میں ضعیف خاتون جھلس کر فوت ہوگئی ۔ الوال پولیس کے مطابق 70 سالہ آمنہ بی جو حشمت پیٹ علاقہ کے ساکن محمد میاں کی بیوی تھی ۔ 3 نومبر کو پیش آئے ایک حادثہ میں شدید جھلس گئی تھیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 نومبر کو آمنہ بی نے مکان میں برقی سوئچ کو آن کیا جس کے بعد وہ آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے مکان میں گیاس سیلنڈر سے گیاس خارج ہو کر کمرے میں پھیل چکی تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ریگولیٹر کو بند نہ کرنے کے سبب شاید یہ واقعہ پیش آیا ہوگا اس کے سبب آمنہ بی شدید جھلس گئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نریڈ میڈ مصروف تحقیقات ہے ۔۔