حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) سی سی ایس بھونگیر ٹیم نے برقی تاروں کا سرقہ کرنے والی پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 18 لاکھ 25 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے ایک لاری کو بھی ضبط کرلیا ۔ سی سی ایس بھونگیر ٹیم نے آئی ٹی سیل رچہ کنڈہ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گوڈور ٹول پلازہ قومی شاہراہ 163 پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 24 سالہ ڈی سریش، 23 سالہ مداوت ترویتی، 23 سالہ بوگیہ وینکٹیش، 20 سالہ دھراوت لوکیش اور 19 سالہ دھراوت راکیش متوطن جنگاؤں ضلع کو گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی کی گرفتاری سے پولیس 7 مقدمات کو حل کردیا ۔ یہ ٹولی سنسان علاقوں اور وینچرس میں دن کے اوقات معائنہ کرتے اور رات کو برقی بند کرتے ہوئے سرقہ کی واردات کو انجام دیا کرتے تھے ۔ ع