برقی تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ علاقہ عنبر پیٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کو ہوئی بارش کے نتیجہ میں 30 سالہ ایم گنیش ساکن تراب نگر اپنے مکان کے پاس موجود تھا کہ اچانک برقی تا ر کی زد میں آگیا اور فوت ہوگیا۔ پولیس عنبر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔