گدوال۔ 21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگولامبا گدوال ضلع کے پوڈور منڈل کے موضع یراولی کے درمیان ڈی سی ایم سفر کے دوران 170 مرچ کے بیاگس اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے تقریباً 10 لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا۔ ملتھاکل منڈل کے متوطن ناگر دوڈی سالے تمپا اور بنگو دوڈی کے متوطن 3 افراد ڈی سی ایم کے ذریعہ 170 مرچ کے تھیلے حیدرآباد روانہ کررہے تھے کہ برقی تار کی زد میں آنے سے اچانک آگ لگ گئی۔ بائیک سوار نے ڈی سی ایم ڈرائیور کو اطلاع دی۔ اس وقت تک آگ تیزی سے لگ جانے کی بناء پر 170 تھیلے مرچ کے تھیلے آگ کی لپیٹ میں آگئے اور 10 لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔