برقی تار کی زد میں آکر مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ آر راج بھر جو پیشہ سے پینٹر تھا اور حمایت نگر علاقہ میں کام کرتا تھا۔ 25 فروری کو وہ آم توڑنے کی غرض سے درخت پر چڑھ گیا تھا وہاں پر موجود برقی تار چھونے سے حادثہ کا شکار ہوگیا اور نیچے گرپڑا۔ زخمی راج بھر کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ ایک اور واقعہ میں شہر کے مضافاتی علاقہ ڈندیگل میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والا مزدور گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ رمیش چندر پردھان زیر تعمیر عمارت پر کام کررہا تھا کہ چوتھی منزل سے اتفاقی طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب