یلاریڈی ۔ 20؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی ستون کو ٹکر دینے پر کار کو ایک ہزار روپئے جرمانہ اور کرنا پڑا۔یہ حادثہ منڈل سداشیونگر کے لکشمی نگر تانڈا گرام پنچایت میں پیش آیا ۔ پنچایت عہدیدار مسٹر ستیش کمار کی تفصیلات کے مطابق گنڈیا نائیک تانڈا سے تعلق رکھنے والے نرسمہا اپنی کار جس کا نمبر TS08GH 5863 ہے چلاتے ہوئے برقی ستون کو ٹکر دے دیا ۔ اور ستون ٹوٹ گیا جس پر مقامی سرپنچ تیلا راتھوڑ نے اپنی باڈی کے ساتھ مل کر نرسمہا پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیااور کہا کہ یہاں سے موضع پر پودے ہوں یا پھر کوئی دوسری سرکاری املاک ہو نقصان پہنچایا گیا تو جرمانہ بھرنا ہوگا ۔