برقی سربراہی بلاوقفہ یقینی بنائیں وزیراعظم کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس بحران کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج عہدیداروں سے کہا کہ برقی کی سربراہی تمام صارفین کو 24 گھنٹے بلاوقفہ یقینی بنانے کی سمت کام کریں ۔ پاور سیکٹر اور اس پر کووڈ۔19 کے اثر کے بارے میں منعقدہ میٹنگ میں وزیراعظم نے برقی کی سربراہی میں بہتری کے سلسلہ میں مختلف طویل مدتی اصلاحات پر غور و خوص کیا ۔