برقی سرقہ کے 11 معاملے سامنے آئے

   

باران12جولائی (یو این آئی) راجستھان میں الیکٹریسٹی محکمہ کی باران ویجیلنس ٹیم نے ہفتہ کے روز باران شہر میں بجلی چوری کے 11 معاملے پکڑے اور ملزمان پر 4 لاکھ، 8 ہزار 757 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو انجینئر کلولال مینا کی قیادت میں ویجیلنس ٹیم نے متھانہ روڈ، بائی پاس منگرول روڈ اور گاڑی اڈہ علاقہ میں اچانک چیکنگ کی۔ منگرول روڈ گاڑی اڈہ شہر کے وسط میں واقع ہوٹل میں غیر قانونی کیبل بچھا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ اس معاملے میں ہوٹل پر 1 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ویجیلنس ٹیم کے اوم ورما نے بتایا کہ بجلی چوری کے کل 11معاملے پکڑے گئے ، جن پر 4 لاکھ 8 ہزار 757 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔