برقی شاک سے الیکٹریشن کی موت

   

حیدرآباد : /11 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ گچی باؤلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی شاک لگنے کے نتیجہ میں ایک الیکٹریشن ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ کے راجو /10 جولائی کو علاقہ گچی باؤلی میں زیرتعمیر عمارت کی پہلی منزل پر کام کررہا تھا کہ اس کے ساتھی الیکٹریشن نے اچانک برقی سوئچ آن کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس گچی باؤلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔