برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مزدور برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ کرشنا کمار متوطن بہار نارسنگی علاقہ میں ایک مکان میں مزدوری کررہا تھا کہ وہ اچانک برقی شاک کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔ب