برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ میں پیش آئے برقی شاک کے حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا آر بی آئی پولیس کے مطابق 46 سالہ مستان جو کشن باغ علاقہ کے ساکن حیدر صاحب کا بیٹا تھا ۔ مستان پیشہ سے ٹپر ڈرائیور بتایا گیا ہے جو کل اپنی ٹپر گاڑی لیکر گگن پہاڑ علاقہ پہونچا اور ٹپر لوڈ کر رہا تھا کہ ٹپر کی ٹرالی برقی تار سے ٹکرا گئی اور مستان برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران مستان فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع