حیدرآباد۔/27 ستمبر ، ( سیاست نیوز)چندا نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ راجیا جو اندرا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے سنٹرنگ ورکر بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
