ستنا 28فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے بدیرا تھانہ علاقہ میں آج کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کھیت میں کام کرنے کے دوران بجلی کی تار کی زد میں آنے سے جگن ناتھ سنگھ گوڑ(62) اور ان کے بیٹے انل (36) کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ذرائع نے کہا کہ انل پہلے تار کی زد میں آیا اور کرنٹ لگنے کی وجہ سے وہ گرپڑا۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی کرنٹ کی زد میں آگیا اور دونوں کی موت ہوگئی۔