حیدرآباد۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک شیر خوار بچہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق ایک سالہ محمد اکبر جو نادرگل علاقہ کے ساکن حسین خاں کا بیٹا تھا۔ یہ بچہ کھیل کے دوران 8 اپریل کے دن پیش آئے ایک حادثہ میں شدید متاثر ہوگیا تھا۔ اکبر کھیل کے درمیان ایرکولر کے قریب پہنچا اور کھیل کے دوران بے خوف اس شیر خوار نے سوئچ بورڈ میں انگلی لگادی اور زوردار چیخ کی آواز کے بعد افراد خاندان چوکس ہوگئے اور اکبر کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ بچہ کو بچانے کی لاکھ کوشش بے سود ثابت ہوئی۔ شیرخوار اکبر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ع