برقی شاک سے طالب علم کی موت

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد۔ بالا پور پولیس حدود میں ایک طالب علم برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ شہباز خاں جو میٹرو سٹی علاقہ کے ساکن غوث خان کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہباز خاں ٹی وی کے کنکشن کی مرمت کیلئے اپنے ساتھی شیخ اسلم کے ساتھ جانچ کررہا تھا کہ اس دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔