حسن آباد /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں شامل مدور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع سلاخپور منڈل مدور میں آج 35 سالہ پی دسرت نامی کسان اپنے مویشیوں کیلئے گھاس کاٹنے کے دوران اتفاقی طور پر لگے برقی شاک سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کافی دیر تک گھر کو واپس نہ ہونے پر متوفی کے ارکان خاندان تشویش میں مبتلا ہوکر تلاش کرنے پر اپنے ہی کھیتوں میں وہ مردہ پایا گیا ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر مدور اے سمپنت نے بعد پنچنامہ و ضابطہ کی کارروائی انجام دیکر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانے کو منتقل کیا ۔ نیز کیس درج کرنے و تحقیاقت کرنے کا اعلان کیا ۔
بلدی ملازمین کیلئے
مفت دوپہر کا کھانہ
حسن آباد /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہلک و جان لیوا مرض کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے سرگرم بلدی ملازمین کو مفت دوپہر کا کھانہ فراہم کرنے کی غرض سے حسن آباد میں مقامی بھاگواپورم سیوا سمیتی کی جانب سے ترتیب دئے گئے پروگرام کا مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی ستیش کمار نے افتتاح انجام دیکر بلدی ملازمین کی ضروریات کی تکمیل کیلئے پیشرفت کرنے پر سمیتی کارکنوں کی پرزور ستائش کی ۔ نیز بلدی ملازمین و صفائی کرمچاریوں کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔