حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی علاقہ میں پیش آئے برقی شاک کے حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ عبدالعزیز جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن عبدالعلیم کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے ۔ عبدالعزیز نارسنگی حدود میںویلڈر کا کام کرتا تھا ۔ کل شام کام ختم کرنے کے بعد دوکان بند کرنے کی تیاری میں تھا کہ اس دوران برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع