برقی شاک سے پلمبر کی موت

   

حیدرآباد :۔ برقی شاک کی زد میں آکر ایک پلمبر فوت ہوگیا ۔ سائبر آباد کے دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ پرشانت جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ اس شخص کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے جو دنڈیگل میں ایک تعمیراتی سائیٹ پر کام کررہا تھا کہ اچانک برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔