حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک پینٹر ہلاک ہوگیا۔ الوال پولیس کے مطابق 28 سالہ مکیش جو ناگی ریڈی کالونی میں رہتا تھا۔ پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے۔ 11 مارچ کو یہ شخص الوال حدود میں واقع ایک مکان میں پینٹنگ کررہاتھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔