حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق11سالہ گروبچن سنگھ جوریدر مانیڑہ علاقہ کے ساکن جگناتھ سنگھ کا بیٹا تھا 7 ستمبر کو یہ لڑکا اس کی مامی کے ہمراہ جیڈی میٹلہ علاقہ پہنچا اور اچانک کھیل کے دوران برقی ہائی ٹنشن تاروں کے سبب برقی شاک کی زد میں آگیا اور شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔