برقی شاک سے گرام پنچایت کا ملازم محمد حفیظ شدید زخمی

   

کاغذنگر/23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے گرام پنچایت چنتاگوڈا میں گرام پنچایت ملازمین برقی شاک لگنے سے محمد حفیظ شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے چنتا گوڑا گرام پنچایت میں عارضی خدمت انجام دینے والے ملازم محمد حفیظ نے آج محلے میں اسٹریٹ لائٹس لگانے کی غرض سے الیکٹرکل کھمبے پر چڑھ کر ڈیوٹی کے دوران برقی شاک لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے گرام پنچایت ملازم محمد حفیظ کو مقامی عوام کی مدد سے مقامی دواخانے میں علاج کے لیے شریک کر دیا گیا, علاج کے بعد ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔
بیٹے کی موت سے دلبرداشتہ ماں بھی چل بسی
ورنگل /22 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیٹے کی موت کے بعد غمزہ ماں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ہنمکنڈہ کے حسن پرتی منڈل میں پیش آیا ۔ ویوناپیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والا54 سالہ سدانند گوڑ پچھلے کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثر تھا ۔ اسے علاج کیلئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔جہاں جمعہ کی رات دیر گئے وہ چل بسا ۔ اس کے دوسرے دن آخری رسومات انجام دی گئی ۔ بیٹے کی موت کے بعد سے اس کی ماں نرسماں جس کی عمر 70 سال بتائی گئی ہے مجسمہ غم بنی ہوئی تھی ۔ پیر کی صبح خاتون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔ اسے ارکان خاندان نے علاج کیلئے ورنگل کے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ہاسپٹل منتقلی کے دوران راستے میں ہی قلب پر حملے سے اس کی موت ہوئی ۔ ایک ہی گھر میں اندرون چند یوم دو اموات سے اس خاندان پر غم کا پہاڑ توٹ پڑا ۔