بریلی (یوپی ) ۔8 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق چہارشنبہ کو آنولابریلی ہائی وے کے قریب کھیت میں آب پاش کے دوران سلیگرام موریا (50سالہ ) اور اس کے بیٹے بٹو(18سالہ) نے اچانک ایک وائر کو چھولیا جس میں برقی دوڑ رہی تھی اور یہ علاقہ برقی سب اسٹیشن کے عقب میں واقع تھا ۔ وائر کو چھوتے ہی دونوں کی مقام واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ مقامی عوام نے اس حادثہ کا سبب مقامی سب اسٹیشن ملازمین کو بتایا جنہوں نے باوجود آگاہ کرنے کے کوئی بھی کارروائی نہیں ۔ انڈین پیانل کوڈ کی دفعہ 304 کے تحت متعلقہ ایکزیکٹیو انجنیئر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ آنولہ کے دیہاتیوں نے ہائی وے راستہ کو روک لیا۔