یلاریڈی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک لگنے سے کسان خاتون ہلاک ہونے کا واقعہ یلاریڈی کے رتناپور علاقہ میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ کسان خاتون ذرگورا کھیت کے پاس بورویل موٹر بند کر رہی تھی کہ اسٹارٹر کے باکس کے پاس برقی تار ٹوٹ کر گرا ہوا تھا ۔ جس سے اسے شاک لگنے پر مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئی ۔ افاد خاندان کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے ۔ نعش کا معائنہ کرکے یلاریڈی سرکاری دواخانہ پوسٹ مارٹ کیلئے منتقل کیا گیا ۔